جامعہ اردو :بیچلر اور ماسٹر پروگرام2018(صبح و شام) کی سمسٹر فیس جمع کرانے کی تاریخ میں31مئی تک توسیع کردی گئی

پیر 21 مئی 2018 22:56

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار افضال احمد کے مطابق بیچلر اور ماسٹر پروگرام2018(صبح و شام) کی سمسٹر فیس جمع کرانے کی تاریخ میں31مئی2018تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مقررہ تاریخ کے بعد فیس جمع نہیں ہوگی اور نہ ہی طلباء کو امتحان میں شریک ہونے کی اجازت ہوگی۔