رکن قومی اسمبلی عاشق حسین گوپانگ کا سیاست سے علیحدگی کا اعلان

پیر مئی 23:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) مظفرگڑھ سے رکن قومی اسمبلی عاشق حسین گوپانگ نے ہمیشہ کیلئے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 31 مئی سے سیاست سے علیحدہ ہو جائیں گے تاہم وہ اپنے بیٹے کو بھی نصیحت کرتے ہیں کہ وہ سیاست سے لاتعلقی کرے لیکن وہ اپنے فیصلہ کیلئے آزاد ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری عمر میں لوگ سیاست چھوڑتے نہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اب سیاست چھوڑ دینی چاہئے۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں اپنے تجربات سے میڈیا کو آگاہ کیا اور ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا۔