امریکا اور چین کا تجارتی محاذ آرائی ختم کرنے پر اتفاق

پیر 21 مئی 2018 23:02

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) امریکا اور چین نے تجارتی محاذ آرائی کو ختم کر کے ایک دوسرے کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے اور مزید پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسٹیون نوشن نے امریکا اور چین کے درمیان جاری تجاری محاز آرائی کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اور چینی مذاکرات کاروں کے درمیان ہونے والی بات چیت کے دوران محاذ آرائی کے خاتمے اور تجارتی عدم توازن کو دور کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

ایک اور انٹرویو میں امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے باہمی تجارت کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت چین امریکا سے مزید توانائی اور زرعی اشیاء خریدے گا تاکہ امریکا کا چین کے ساتھ 335 ارب ڈالر کا خسارہ کم کیا جاسکے ،ْ امریکی وزیر تجارت بھی جلد چین کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :