مالی سال 2017-18ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں 30 فیصد سے زائد کا اضافہ

منگل 22 مئی 2018 10:00

مالی سال 2017-18ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں 30 فیصد سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) مالی سال 2017-18ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں 30 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، جاری مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں جولائی تا اپریل کے دوران درآمدات کی مالیت 11.44 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں پہلے دس ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 8.78 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے دس مہینوں کے دوران درآمدات میں 2.66 ارب ڈالر یعنی 30.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال میں مشینری کی درآمدات بھی 9.51 ارب ڈالر تک بڑھ گئی ہیں۔ اسی طرح زرعی و صنعتی کیمیکلز کی درآمدات میں بھی 15.71 فیصد کے اضافہ سے درآّدات کا حجم 7.22 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ غذائی اجناس کی درآمدات میں 2.32 فیصد کا اضافہ ہوا اور جولائی تا اپریل 2017-18 کے دوران درآمدی بل 5.22 ارب ڈالر تک بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :