سنی دیول اور کرن دیول فلم ’’پل پل دل کے پاس‘‘ کی عکسبندی کے لئے منالی جائیں گے

منگل 22 مئی 2018 10:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سنی دیول اپنے بیٹے کرن دیول کے ساتھ فلم ’’پل پل دل کے پاس‘‘ کی عکسبندی مکمل کرنے کے لئے دوبارہ منالی جائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنی دیول نے اپنے بیٹے کرن دیول کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا ہے اور اب وہ فلم’’پل پل دل کے پاس‘‘ کے 15 تا 20 روز پر مشتمل شیڈول کی عکسبندی مکمل کرنے کے لئے دوبارہ منالی جائیں گے، اس سے قبل بھی وہ فلم کے گانوں اور چند مناظر کی عکسبندی کے لئے منالی گئے تھے لیکن موسم کی خرابی کے باعث فلم کی عکسبندی مکمل نہیں کر سکے تاہم اب دکسبندی دوبارہ شروع کر جائے گی۔

متعلقہ عنوان :