افغان میں طالبان کے دوالگ ،الگ حملے ،

20 پولیس اہلکار ہلاک پولیس اہلکار غزنی صوبہ کے ضلع دہ یک اور ضلع جغتومیں حملے کا نشانہ بنے،طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

منگل 22 مئی 2018 12:57

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں طالبان کے حملوں میں کم از کم20 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ادھر طالبان نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزنی کی صوبائی کونسل کے رٴْکن حسن رضا یوسفی نے کہاکہ ضلع دہ یًک میں سات پولیس اہلکار مارے گئے جن میں ضلعی پولیس کے سربراہ اور ریزرو پولیس کمانڈر بھی شامل ہیں۔ سات دیگر پولیس اہلکار ضلع جغتو میں طالبان کے حملے کا نشانہ بنے۔ یوسفی کے مطابق ان حملوں کا آغاز پیر کی شب ہوا جو منگل کی صبح تک جاری رہے۔ انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد 20 سے زائد بتائی ہے۔ طالبان نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔