Live Updates

تحریک انصاف نے ن لیگ کی ایک ساتھ تین وکٹیں اڑا دیں

مظفرگڑھ سے نون لیگ کے ایم این اے عاشق گوپانگ ،ایم پی اے عامرگوپانگ اور ایم پی اے سبطین رضا پی ٹی آئی میں شامل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 22 مئی 2018 14:59

تحریک انصاف نے ن لیگ کی ایک ساتھ  تین وکٹیں اڑا دیں
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مئی 2018ء) :تحریک انصاف نے ن لیگ کی ایک ساتھ دو وکٹیں اڑا دیں۔ مظفرگڑھ سے نون لیگ کے ایم این اے عاشق گوپانگ،ایم پی اے عامرگوپانگ اور ایم پی اے سبطین رضا پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات سے پہلے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے۔اور پاکستان تحریک انصاف کا دوسری سیاسی جماعتوں کی وکٹیں اڑانے کا سلسہ بھی جاری ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے بڑے رہنماؤں نے پارٹی کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ۔۔ ایم این اے سردار عاشق گوپانگ او ایم پی اے عامر گوپانگ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم این اے سردار عاشق گوپانگ،ایم پی اے عامر گوپانگ اور ایم پی اے سبطین رضا نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمرا خان سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

لیگی اراکین اسمبلی نے بنی گالا میں ہونےو الی ملاقات میں باقاعدہ شمو لیت کا اعلان کیا۔اس ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔ن لیگی اراکین اسمبلی نے پارٹی کی قیادت اور منشور پر مکمل اور غیر مشروط اعتماد کا اظہار کیا ہے۔جب کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے بھی ایم این اے سردار عاشق گوپانگ،ایم پی اے عامر گوپانگ اور ایم پی اے سبطین رضا کا پارٹی میں خیر مقدم کیا ہے۔

اور پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماؤں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے راجن پور سے موجودہ ممبر قومی اسمبلی جعفر لغاری، سابق ممبر قومی اسمبلی مینا لغاری اور سابق سینیٹر محسن لغاری بھی تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر چکے ہیں۔ سردار جعفر لغاری این اے 174 راجن پور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔پاکستان تحریک انصاف اب تک دوسری سیاسی جماعتوں کی 100سے زائد وکٹیں اڑا چکی ہے۔اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے،کپتان عمران خان نے سب سے زیادہ ن لیگ کی وکٹیں اڑائی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات