کاشتکاروں کو سورج مکھی کی برداشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 22 مئی 2018 15:01

فیصل آباد۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو سورج مکھی کی برداشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ بروقت برداشت میں تاخیر پیداوار کونقصان پہنچا سکتی ہے اس لئے برداشت میں دیرکرنے سے اجتناب برتاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ سورج مکھی کا شمار اہم خوردنی و تیلدار اجناس میں ہوتاہے جو ملکی ضروریات کے مطابق خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سورج مکھی کے بیج میں اعلیٰ معیار کا 40 فیصد خوردنی تیل ہوتاہے جبکہ اس تیل میں ضروری حیاتین اے ، بی ، کے وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ زرعی ملک ہونے کے باوجود ہم ملکی سطح پر صرف 30 فیصد خوردنی تیل پیداکرتے ہیں جبکہ 70 فیصد تیل درآمد کرناپڑتاہے جس پر قیمتی زرمبادلہ خرچ ہوتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار تیلدار فصلات کی کاشت کو فروغ دیں تاکہ درآمد پر انحصار کم سے کم کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :