روزہ دار افطاری کے وقت زیادہ ٹھنڈے پا نی کے استعمال سے پر ہیز کر ، طبی ماہرین

منگل 22 مئی 2018 15:04

سرگودھا۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں افطاری کے اوقات میں زیادہ ٹھنڈا پانی استعمال کرنیوالے لوگوںکی بڑی اکثریت گلے کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

تمام دن پیٹ خالی رہنے کے باعث روزہ افطار کرکے لوگوں کی بڑی اکثریت کھجور وغیرہ سے افطاری کے فوری بعد ٹھنڈے پانی پینے کے ترجیح دیتی ہے جوکہ صحت کے لیے مفید نہیں ہے اور اس سے گلے کی مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے ماہرِ امراض ِناک ،کان اور گلہ ڈاکٹر محمد خلیل رانا نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ روزہ داروں کو چاہیئے کہ روزہ افطار کرتے وقت ہلکا پھلکا کھانے کے بعد کم ٹھنڈا پانی استعمال کریں اور گلے کی مختلف بیماریوں سے بچیں تاکہ آئندہ رمضان المبارک میں انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔