وفاقی وزیر دفاعی پیداوار بیرسٹر عثمان ابراہیم سے ترکی کے سفیر احسان مصطفی یرداکل کی ملاقات

منگل 22 مئی 2018 16:50

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار بیرسٹر عثمان ابراہیم سے ترکی کے سفیر احسان ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار بیرسٹر عثمان ابراہیم نے پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف شعبہ جات میں تعاون کو سراہتے ہوئے دفاعی، صنعتی و تکنیکی تعاون کو پاک۔ترک سٹرٹیجک تعلقات کا اہم جزو تصور کرتے ہوئے دیگر شعبوں میں بھی سٹرٹیجک شراکت داری کو توسیع دینے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفی یرداکل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں ان کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات اور دفاعی ٹیکنیکل میدان میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے سپر مشاق کی خریداری کیلئے ایم او یو پر دستخط کی بھی تعریف کی اور اسے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات میں حوصلہ افزاء پیشرفت قرار دیا۔ دونوں اطراف نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مشترکہ منصوبوں پر زور دیتے ہوئے اس رائے کا اظہار کیا کہ نجی شعبہ کی کمپنیوں کی طرف سے ان شعبوں میں سرمایہ کاری مفید ثابت ہو گی۔ وفاقی وزیر نے ترک دفاعی صنعت کی پیشرفت کو بھی خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے پاکستان کی اعلیٰ معیار کی دفاعی صنعتی مصنوعات کا بھی ذکر کیا۔

متعلقہ عنوان :