ڈاکٹر عاصم اور دیگر کیخلاف 462ارب روپے کرپشن سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت یکم جون تک ملتوی

منگل 22 مئی 2018 16:52

ڈاکٹر عاصم اور دیگر کیخلاف 462ارب روپے کرپشن سے متعلق دائر ریفرنس کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کردی۔منگل کو احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں نیب کے گواہ اور ایس ایس جی سی کے ملازم پیش ہوئے تاہم گواہ کے پاس دستاویزات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے آج انکا بیان قلمبند نہیں ہوسکا جس پر عدالت نے کیس کی مزید کارروائی یکم جون تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ریفرنس کے مرکزی ملزم ڈاکٹر عاصم حسین عدالت کی اجازت کے بعد علاج کی غرض سے بیرون ملک میں ہیں۔