پاکستانی کمپنی دی آرگینک میٹ نے چین سے 7.5 ملین ڈالر کے آرڈرز حاصل کرلیے

بدھ 17 ستمبر 2025 14:02

پاکستانی کمپنی دی آرگینک میٹ نے چین سے 7.5 ملین ڈالر کے آرڈرز حاصل کرلیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) پاکستان کے گوشت کے شعبے کے لیے ایک بڑی اور مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے، دی آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ نے چین کو پکا ہوا اور ہیٹ ٹریٹڈ فروزن بون لیس بیف برآمد کرنے کے 75لاکھ ڈالر مالیت کے تصدیق شدہ آرڈرز حاصل کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ پیشرفت پاک،چین اقتصادی راہداری کے تحت زرعی اور خوراک کی تجارت میں گہرے ہوتے تعلقات کی بھی عکاسی کرتی ہے۔

پاکستان کا گوشت سیکٹر ملکی معیشت کا ایک اہم اور تیزی سے ترقی کرتا ہوا حصہ ہے جو نہ صرف وسیع لائیو اسٹاک پوٹینشل پر انحصار کرتا ہے بلکہ بالخصوص خلیجی ممالک کو بڑھتی ہوئی برآمدات سے بھی تقویت حاصل کررہا ہے۔گزشتہ ماہ کمپنی نے اپنی بین الاقوامی منڈیوں میں موجودگی کو بڑھانے کے لیے تاجکستان کی نئی مارکیٹ میں داخل ہونے کا اعلان کیا تھا۔