کراچی پولیس کی کارروائیاں ،

مختلف علاقوں سے 8ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور منشیات برآمد

منگل 22 مئی 2018 16:52

کراچی پولیس کی کارروائیاں ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) شہر قائد میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، مختلف علاقوں سے لیاری گینگ وار کے کارندے ، سمیت 8 ملزمان گرفتار ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، بھاری مقدار میں منشیات اور گٹکا برآمد کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ پولیس نے لیاری گینگ وار ملا نثار گروپ کے دو کارندے زبیر اور لال محمد کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس مقابلے ، ناجائز اسلحہ سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں، ڈاکس پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر منشیات فروش ظفر کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے ایک کلو سے ذائد منشیات برآمد کر لی گئی کلری پولیس نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر کاروائی کرتے ہوئے گٹکا فروش عبدلعلیم کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے بھاری مقدار مین مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا گیا ،پریڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزم درویش خان کو گرفتار کیا گرفتار ملزم کے قبضے سے 70 موبائل فونز چھینی گئی موٹرسائیکل اور مسروقہ سامان ملا ملزم جرائم کا عادی ہیقائد آباد پولیس اطلاع ملنے پر اسپتال چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش رحمان اور شعیب گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور نقدی رقم برآمد کی ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کا کاروبار کرتے تھے، گڈاپ پولیس نے دوران گشت کاررائی کے دوران منشیات فروش ارسلان کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے ذائد منشیات برآمد کی گی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔