نیوزی لینڈ کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے فروغ کے لئے کو ششیں

منگل 22 مئی 2018 17:00

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) نیوزی لینڈ نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری کے لئے کوششیں شروع کر دیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات بہتر بنانے کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وہ رواں ہفتے کے آخر میں اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ ملاقات کے لئے بیجنگ کا دورہ کریں گے اور اپنے ہم منصب کے ساتھ علاقائی بھارت ، سکیورٹی امور کے علاوہ شمالی کوریا کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جاکیندا آرڈیرن نے بھی کہا تھا کہ ان کی حکومت دنیاکی دوسری بڑی معیشت چین کے ساتھ مذاکرات کے فروغ کے لئے اقدامات کرے گی ۔ ۔

متعلقہ عنوان :