عدالت نے رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کو قتل کے مقدمے میں بری کردیا

منگل مئی 17:29

عدالت نے رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کو قتل کے مقدمے میں بری کردیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کو قتل کے مقدمے میں بری کردیا استغاثہ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعادت اللہ نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کو عدم ثبوت کی بنا پر مقدمہ سے بری کیا گیا مجید اچکزئی کی جانب سے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی گزشتہ سماعت پر عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا مجید اچکزئی کی جانب سے کامران مرتضی ایڈوکیٹ اور نور جان بلیدی نے کیس کی پیروی کی رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی سول لائن تھانہ میں 1992 کے قتل کے مقدمے میں نامزد تھے۔