سی سی پی نے پاکستان میں ’سٹاربکس کافی‘کی دھوکہ دھی کے زریعے فروخت پر لاہور کے ریسٹورنٹ کو شو کاز نو ٹس جاری کر دیا

منگل 22 مئی 2018 17:41

سی سی پی نے پاکستان میں ’سٹاربکس کافی‘کی دھوکہ دھی کے زریعے فروخت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے آپشن انٹرنیشنل کو بادی النظر میں دھوکہ دھی سے ’-سٹاربکس‘) (STARBUCKS کافی کی فروخت اور کمپیٹیشن ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔امریکی ریاست واشنگٹن میں رجسٹرڈانٹرنیشنل کافی چین (Coffee Chain) سٹاربکس نے لاہور کے ایک مقامی ریسٹورنٹ آپشز کافی اینڈمورکے خلاف سی سی پی کو شکایت کی کہ وہ دھوکہ دھی سے اس کے آفیشل ٹریڈ مارک - " سٹاربکس کافی-" کا استعمال کر کے صارفین کو گمراہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے کاروباری مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

سٹاربکس نے کہا کہ اس کی پاکستان میں کو ئی بھی فرنچائز نہیں ہے۔ سی سی پی کی جانب سے اس معاملے پر بنا ئی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق آپشن نہ صرف اپنے کیفے کے مرکزی سائن بورڈ پر بلکہ اپنے پیکیجنگ میٹیریل، مگس، مینیوز،ویب سائیٹ اور فیس بک پیج پر بھی سٹار بکس کے ٹریڈ مارک کا استعمال کر رہا تھا ۔

(جاری ہے)

آپشن یہ دعوہ بھی کر رہا تھا کہ کہ وہ سٹاربکس مشینوں میں تیارکردہ اصل سٹاربکس کافی صارفین کے لئے پیش کر رہاہے۔

انکوائری رپور ٹ کے مطابق مندرجہ بالا جھوٹے دعوہ جات کر کے اور صارفین کو گمراہ کر کے آپشن انٹرنیشنل بادی النظر میںکمپیٹیشن ایکٹ کے سیکشن 10کی خلاف ورزی کرنے اور سٹاربکس کے کاروباری مفادات کو نقصان پہنچانے کا باعث بنا ہے۔آپشن انٹرنیشنل نے خود بھی تسلیم کیا ہے کہ اگرچہ وہ سٹاربکس کافی کی فروخت کر رہاہے ، لیکن وہ سٹاربکس انٹرنیشنل کا فرنچائز ہولڈر نہیں ہے۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق کسی معاہدے کے بغیر آپشن انٹرنیشنل کو ایسا کوئی حق حا صل نہیں کہ وہ سٹاربکس کافی کی فروخت کرے اور ایسے دعوہ جات کرے۔اس لیے سی سی پی نے آپشن انٹرنیشنل کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 14دن کے اندر کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ سی سی پی کو کمپیٹیشن ایکٹ کے تحت یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ صارفین اور کاروباری اداروں کو دھوکہ دھی پر مبنی تشہیر اور کمپیٹیشن مخالف سر گرمیوں سے بچائو کے لیے اقدامات کرے۔