اے سی رائیونڈ ، سٹی، ماڈل ٹائون و شالیمار کے رمضان بازار وںکے دورے اشیائے خورونوش کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا

منگل 22 مئی 2018 17:29

لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ ملک راشد نعمت ، اے سی سٹی عبدللہ خرم نیازی، اے سی ماڈل ٹائون ، اے سی شالیمار، سب رجسٹرار غلام سرور و دیگر افسران نے رمضان بازار وںکے دورے کئے، انہوں نے رمضان بازارو ں میں اشیائے خورونوش کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا، انہوں نے رمضان بازاروں میں چینی اور آٹے کی فر وخت کو چیک کیا اور رمضان بازاروں میں تعینات عملے کی حاضری کو بھی چیک کیا، افسران نے رمضان بازاروں میں خریداری کرنے والے شہریوں سے بات چیت کی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

متعلقہ عنوان :