وفاقی اردو یونیورسٹی میں فیس جمع کرانے کی تاریخ میں31مئی تک توسیع کردی گئی

منگل 22 مئی 2018 17:29

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی میں فیس جمع کرانے کی تاریخ میں31مئی تک توسیع کردی گئی۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار افضال احمد کے مطابق بیچلر اور ماسٹر پروگرام2018(صبح و شام) کی سمسٹر فیس جمع کرانے کی تاریخ میں31مئی2018تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مقررہ تاریخ کے بعد فیس جمع نہیں ہوگی اور نہ ہی طلباء کو امتحان میں شریک ہونے کی اجازت ہوگی۔