ملک اور قوم کی سالمیت کے لئے ہمیں مل کر کام کر نا ہوگا ،میجرجنرل ثاقب محمود

منگل 22 مئی 2018 20:03

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے کہا ہے کہ اس وقت ہم جس دوراہے پر کھڑے ہیں اس میں ہمارے ساتھ دینے والے کم اور مخالفت کرنے والے زیادہ ہیں صحافت ذمہ داری کا دوسرا نام ہے صحافیوں کو محل وقوع اور موجودہ صورتحال کومد نظر رکھتے ہوئے نئی نسل کی تربیت کرنی ہوگی۔ ملک اور قوم کی سالمیت کے لیئے ہمیں مل کر کام کر نا ہوگا اور ملکی مفاد کے لیئے میڈیا کو اپنا کر دار ادا کر ناہو گا میڈیا پاکستان کی فرنٹ لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔

گلگت بلتستان کے صحافی جہاندیدہ ہیں اور یہاں کے نوجوان صحافی بھی خطے کے کیلئے ایک اہم حصہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف سی این اے کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میڈیا ملک کا ایک اہم ستون ہے یہ بلاوجہ نہیں ملکی سالمیت میں میڈیا کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ میڈیا کا جو کردارہے وہ ہمارے سوسائٹی میں اسے کوئی بھی نابلد نہیں،غلط اور صحیح کا انتخاب اور جانچ پڑتال میڈیا کیلئے بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

ہر ایک روشن سمت کے ساتھ ساتھ تاریک سمت ہوتی ہے اور صحیح سمت کا انتخاب ایک صحافی ہی کر سکتا ہے۔ ہم اس وقت جس دوراہے میں کھڑے ہیں یہ ہماری لئے ایک چیلنج ہے اس دوراہے کو صحیح سمت میں ڈالنے کیلئے میڈیا کا رول اہمیت کا حامل ہے۔ذمہ داری میڈیا کی ہوتی ہے کہ ایک زاویے کو نظر انداز کر کے دوسرے کا چناو نہ کریں۔نوجوان ہمارے معاشرے کا اثاثہ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سکیورٹی نظام بہت مضبوط ہے۔

افواج پاکستان ملکی سالمیت کا سر چشمہ ہے آپس میں متحد اور اتفاق کے ساتھ ملک و قوم کی سلامتی کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔اتحاد و اتفاق میں بہت طاقت ہے۔مثبت سوچ اور ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ صحافی آپس میں مثبت مقابلے کا رجحان پیدا کریں اورملکی سالمیت اور قومی معاملات میں شعور اجاگرکرنے کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کریں قومی مفاد کے مقابلے میں ذاتی مفادات کو ترجیح دینا اس شعبے کے روح کی منافی ہے۔

فورس کمانڈرمیجر جنرل ثاقب محمود ملک نے اس موقع پر کہا کہ میڈیا کا کردار ہر لحاظ سے اہم ہے اور معاشرے کی بہترین تشکیل میں صحافت کے کردار کو کسی بھی طرح مسترد نہیں کیا جاسکتا ہے ملک وقوم کی سلامتی میں میڈیا آ ج فرنٹ لائن کا کر دار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کا شعبہ احساس زمہ داریاں کا شعبہ ہے رپورٹنگ کے وقت قومی اور علاقائی مفاد کو مدنظر رکھنا اولین زمہ داریوں میں شامل ہے انہوں نے کہاکہ میڈیا جہاں معلومات کو عام لوگوں تک پہنچاتا ہے وہاں رائے عامہ بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ففتھ جنریشن وار کے حوالے سے قوم کو روشناس کرانا صحافیوں کی اولین زمہ داری ہونی چاہئے اور ان کی نشاندہی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنی چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ دشمن ایجنسیوں کی چال کوبخوبی سمجھتے ہیں اور ان کے عزائم کو خاک میں ملانے کی بھر پورصلاحت رکھتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ صحا فیوں کو جو بھی مسائل در پیش ہیں ان کو حل کر نے کے لیئے بھر پور کردار ادا کیا جائے گا۔انہوں نے انٹر نیٹ کی بہترین سروس کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ایس سی اوپلاننگ ڈویژن کے زیر انتظام چل رہا ہے انٹر نیٹ کی بہترین سروس کے لیئے کو شاں ہیں اس کے ساتھ دیگر جتنے بھی مسائل ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے کے لیئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :