Live Updates

عمران خان کا پہلے 100دن کا چھ نکاتی ایجنڈا پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا ،ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

منگل 22 مئی 2018 20:17

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ غازی خان کی سینئر رہنما و ممبر سی ای سی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا پہلے 100دن کا چھ نکاتی ایجنڈا پاکستان کے لیے انشاء اللہ گیم چینجر ثابت ہوگا یہ ہماری کھوئی ہوئی منزل کا نشان ہے امیدوں آرزوئوں اور خوبصورت خوابوں کا محور ہے 100دن میں قبلہ درست ہوگا اور اگلے پانچ سال میں انشاء اللہ پاکستانیوں کی 70سالہ محرومیاں ختم ہوجائیں گی عوام کو چاہیے کہ یکسو ہوکر عمران خان کی قیادت پر متفق ہوکر پاکستان اور پی ٹی آئی جھنڈے تلے متحد ہو جائیں ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں اس ایجنڈے پر عمل درآمد نا ممکن ہے دراصل انکے خود کے لیے اس پر عمل درآمد نا ممکن ہے عمران خان کے لیے نہیں کیونکہ عمران تو ہے نا ممکن کو ممکن کرنے والا لیڈر اور قوم یہ بھی دیکھ چکی ہے کہ باقی نام نہاد لیڈر ممکن کو بھی ناممکن کر دیتے ہیں قدم بڑھائو عمران خان پوری قوم تمہارے اور تمہاری کک کے ساتھ کھڑی ہے تمام مفاد پرستوں کو بولڈ کرو اور قوم کے لیے چھکے اور چوکوں کی بارش کر دو ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انکے ساتھ غلام رسول ، ارسلان ، عنصر ،احسب ، عمران بھٹی ، غلام یٰسین کاشفہ ، فرحت ، رومیسہ ڈاکٹر ادیبہ و دیگر بھی موجود تھے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات