اقتصادی قوت نیچین کوبین الاقوامی برادری میں زیادہ اہم کردار کے قابل بنایا ہے،ماہرین

چین کیلئے لازم ہے وہ اپنے اظہار خیال کی قوت کو مستحکم بنائے اوراپنی آواز کا اظہار کرے ،جنگ یوانگ ینان

منگل 22 مئی 2018 20:38

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) چین کی فروغ پذیر اقتصادی قوت نے ملک کو بین الاقوامی برادری میں زیادہ اہم کردار ادا کرنے کے قابل بنایا ہے ،اس کی وجہ سے غلط فہمی کے علاوہ تعریف اور توصیف بھی ناگزیر ہو گئی ہے ،بین الاقوامی تعلقات کے ایک ماہر نے گذشتہ روز بیجنگ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں چین کیلئے یہ لازمی ہے کہ وہ اپنے اظہار خیال کی قوت کو مستحکم بنائے اور چین کی آواز کا اظہار کرے، چین اور عالمگیریت کے مرکز (سی سی جی)کی طرف سے منعقدہ سیمینار میں سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر مشرقی ایشیائی انسٹیٹیوٹ جنگ یوانگ نیان نے کہا کہ فل وقت چین کے اظہار خیال کے حق کی جو اہم عنصر حمایت کر رہا ہے وہ اس کی اقتصادی ترقی ہے ،اصلاحات اور کھلے پن گذشتہ چالیس برسوں میں چین نے ملک کیلئے ترقی کا ایک منظم نمونہ تشکیل دیا ہے اس نمونے نے سیاسی اور سماجی سطوں پر رابطے میں اضافہ کیا ہے اور دیگر ترقی پذیر ممالک کے لیے قیمتی تجربہ فراہم کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :