مشیر وزیر اعلی نے پی پی 151 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواست بھی جمع کرادی

منگل 22 مئی 2018 21:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) مشیر وزیر اعلی چوہدری باقر حسین نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 151 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواست بھی جمع کرادی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مشیر وزیر اعلی چوہدری باقر حسین نے لیگی رہنما سید توصیف شاہ، ڈپٹی میئر سواتی خان کے ہمراہ ماڈل ٹائون پارٹی سیکرٹریٹ میں ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری باقرحسین کا کہنا تھا کہ گزشتہ پچیس سال سے (ن) لیگ کے ساتھ وابستہ ہوں۔ پارٹی میں مختلف عہدوں پر کام کیا۔ اب عوام کی خدمت کے لیے میدان میں موجود ہیں۔