سابق ملائیشین وزیر اعظم کے خلاف تفتیش کے لئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل

فورس کو دوسرے ممالک کی ایجنسیوں تک رسائی،سرکاری فنڈ کی بدعنوانی میں ملوث افرادکی نقاب کشائی اور رقم کی واپسی کے لئے کام کرے گی

منگل 22 مئی 2018 21:50

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) سابق ملائیشین وزیر اعظم نجیب رزاق کے خلاف تفتیش کے لئیخصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی، فورس کو دوسرے ممالک امریکا ، کینیڈا، سری لنکا اور سوئٹزرلینڈکی قانون نافذ کرنے والے ایجنسیوں تک رسائی ہو گی،ٹاسک فورس سرکاری فنڈ میں بدعنوانی میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کے ساتھ مالیاتی فنڈ میں سے خوردبرد کی گئی رقم کو واپس حاصل کرنے کیلئے کام کرے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی حکومت نے سرکاری فنڈز ون ایم ڈی بی میں اربوں ڈالر کی چوری اور بدعنوانی کی تحقیقات کیلئے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے جو کہ سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے خلاف تفتیش کرے گی۔ملائیشیا کی حکومت نے سرکاری فنڈز ون ایم ڈی بی میں اربوں ڈالر کی چوری اور بدعنوانی کی تحقیقات کیلئے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس ٹاسک فورس کی قیادت سابق اٹارنی جنر ل عبدالغنی پٹیل کریں گے جنھیں 2015 میں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا ۔ یہ ٹاسک فورس مختلف اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل ہے ، جس میں محکمہ انسداد بدعنوانی ، پولیس کا محکمہ اور اٹارنی جنرل کے دفتر کے اہلکار شامل ہیں ۔ اس فورس کو دوسرے ممالک کی قانون نافذ کرنے والے ایجنسیوں تک رسائی ہو گی جن میں امریکا ، کینیڈا، سری لنکا اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں ۔وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، یہ ٹاسک فورس سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے خلاف تفتیش کرنے سمیت سرکاری فنڈ میں بدعنوانی میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کے ساتھ مالیاتی فنڈ میں سے خوردبرد کی گئی رقم کو واپس حاصل کرنے کیلئے کام کرے گی ۔