انڈونیشیا،میراپی آتشی ہپاڑ پر زور دار دھماکے

میراپی آتش فشاں کے لیے دوسرے درجے کا الارم جاری، مقامی آبادی محفوظ مقام پر منتقل

منگل 22 مئی 2018 21:50

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء)انڈونیشیاکے علاقے جاوا میںمیراپی آتشی ہپاڑ پر زور دار دھماکوں کی آواز سنی گئی،میراپی آتش فشاں کے لیے دوسرے درجے کا الارم جاری اور مقامی لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلوں اور آتشی پہاڑوں سے متاثرہونے والے اس ملک میں 130 فعال آتش فشاں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا کے وسطی علاقے جاوا میں میراپی آتش فشاں کے لیے دوسرے درجے کا الارم جاری کریا گیا جبکہ گردو نواح میں مقیم انسانوں کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔انڈونیشیائی متعلقہ ادارے نے اطلاع دی ہے کہ کل چار بار آتشی پہاڑوں پر درمیانے درجے کے دھماکے ہوئے جس کے بعد اس کے لیے دوسرے درجے کا اعلان دیا گیا ہے۔دریں اثنا میراپی سے 11 مئی کے روز 5 ہزار 900 میٹر بلندی تک پھیلنیو الے راکھ کے بادلوں سے متاثر ہ مکینوں کو بھی محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ زلزلوں اور آتشی پہاڑوں سے متاثرہونے والے اس ملک میں 130 فعال آتش فشاں موجود ہیں۔