چیئرمین نیب کا سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جے ایس بینک میں قواعد کے برعکس 5 ارب روپے ڈیپازٹ کرانے کی مبینہ شکایت کا نوٹس ،جانچ پڑتال کا حکم

منگل مئی 21:57

چیئرمین نیب کا سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جے ایس بینک میں قواعد کے برعکس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) قومی احتساب بیوروکے چئیرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے شاہ نواز خان، رکن پنجاب اسمبلی کے خلاف گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول نمبر2 حسن ابدال کی عمارت پر مبینہ طور پر قبضہ کرنے اور اسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔چئیرمین نیب نے چوہدری محمد شفیق ، سابق صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت پنجاب کے خلاف 98کنال سرکاری اراضی پر مبینہ طور پر قبضہ کرنے اور اسے تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔

چئیرمین نیب نے پٹرولیم ڈویثرن حکومت پاکستان اور دیگر وفاقی وزارتوں میں قواعدو ضوابط کے برعکس کمپنیاں قائم کرنے کی مبینہ شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

چئیرمین نیب نے ریاض الحق ایم این اے کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے چئیرمین میونسپل کمیٹی اوکاڑہ کے سڑکوں کی تعمیرو ترقی کیلئے مختص کردہ سرکاری فنڈز میں مبینہ خورد برد کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔

چئیرمین نیب نے عامر نسیم ، ممبر گیس ((اوگرا))کے خلاف مبینہ طورپر بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائزاستعمال کے مبینہ شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیاہے۔چئیرمین نیب نے عبدالکریم سومرو ایم پی اے کے خلاف مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔چئیرمین نیب نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے مبینہ طور پر جے ایس بینک میں قواعد کے برعکس 5 ارب روپے ڈیپازٹ کرانے کی مبینہ شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔