چین ، سیچوان میں موسلادھار بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ ،ریلوے نظام درہم برہم

کئی اسٹیشنوں کو نقصان ، مرمت جاری ، 18مسافر گاڑیوں کی روانگی معطل ،چائنہ ریلوے

منگل 22 مئی 2018 22:01

چینگ ڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) چین کے جنوبی صوبے سیچوان میں موسلا دھار بارشوں کے باعث ریلوے کا نظام درہم برہم ہوگیا جس کے نتیجے میں کم ازکم 18مسافر گاڑیوں کی روانگی معطل کر دی گئی یا وہ تاخیر کا شکار وہ ہوگئی ، اس کی بڑی وجہ موسلام دھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہے ،بڑے بڑے مٹی کے تودے ریلوے لائن پر گرنے کے باعث ریلوے آپریشن کو معطل کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

چائنہ ریلوے چینگ ڈو کمپنی کے مطابق یہ آپریشن خاص طور پر چینگ ڈو اور کنمنگ کے درمیان معطل ہوا اور اس سے کئی سٹیشن بھی متاثر ہوئے ۔ متاثرہ اسٹیشنوں کی مرمت کا کام جاری ہے تاہم ریلوے حکام نے یہ نہیں بتایا کہ آپریشن کب شروع کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :