تبت کے عجائب گھر کی تعمیرومرمت کا کام مکمل

عظیم ثقافتی ورثے کا شاہکار سال کے وسط تک عوام کیلئے کھول دیا جائیگا

منگل 22 مئی 2018 22:01

لہاسہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) تبت کے عجائب گھر کی تعمیرومرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ،اسے اس سال کے وسط تک عوام کیلئے کھول دیا جائیگا ، تبت کا عجائب گھر ثقافتی ورثے کا عظیم شاہکار ہے ، اس کی تعمیر مرمت پر 120ملین یوآن (18.9امریکی ڈالر) خرچ ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

عجائب گھر40ہزار مربع میٹر کے رقبے پر علاقائی دارالحکومت لہاسہ میں ہے ۔سطح سمندر سے اس کی بلندی 3750میٹر ہے ۔تبت میں ملکی سطح کی89 سے زیادہ قیمتی ثقافتی ورثے موجود ہیں جبکہ323مقامی سطح اور1800شہری اور کائونٹی لیول کے ورثے پائے جاتے ہیں ۔ عجائب گھر کے ساتھ 25ارب مربع میٹر پر مشتمل ایک باغ بھی لگایا جا رہا ہے جس میں ایک ہزار پودے لگائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :