اسرائیل کے خلاف تحقیقات،فلسطینی وزیر خارجہ بیان الاقوامی فوجداری عدالت میں

منگل 22 مئی 2018 22:20

رملہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) فلسطینی وزیر خارجہ اسرائیل کے خلاف تحقیقات کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت پہنچ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وہ اس عالمی عدالت سے فلسطینی مقبوضہ علاقوں میں یہودی آباد کاری کے خلاف فوری تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کریں گے۔ عالمی فوجداری عدالت 2015 سے فلسطینی علاقوں میں مبینہ جرائم کے خلاف ابتدائی تحقیقات کا سلسلہ شروع کیے ہوئے ہے۔ تحقیقات میں اسرائیل کی آباد کاری پالیسی اور 2014 کے غزہ تنازعے میں فریقین کی طرف سے کیے جانے والے مبینہ جرائم کے معاملات بھی شامل ہیں