غریب عوام کو مفت علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کردارادا کیا جائے گا،احمدعلی کمبوہ

منگل 22 مئی 2018 23:22

ڈی جی خان۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن احمد علی کمبوہ نے کہا ہے کہ غریب عوام کو مفت علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کردارادا کیا جائے گا․ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف پسماندہ علاقوں کے عوام کیلئے فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد کو یقینی بنائیں ․ انہو ںنے یہ بات ڈاکٹرز کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ․ وفد میں ڈاکٹر عبداللطیف چانڈیہ ، ڈاکٹر راشد قریشی ، ڈاکٹر سید محمد اشرف ، ڈاکٹر قاضی عبدالسبحان طارق ، ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ ، ڈاکٹر رضیہ مختار ، ڈاکٹر گل محمد شمسی اور دیگر موجود تھے ․ ڈاکٹرز نے فری آئی کیمپ کے حوالے سے انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :