تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ کے سالانہ امتحانات شروع

منگل 22 مئی 2018 23:22

ڈی جی خان۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء)تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ کا امتحان شروع ہو گیا ہے جو 6جون تک جاری رہے گاامتحان میں نقل کے رحجان کے خاتمہ کیلئے انسپکٹرز تعینات کر دیئے گئے ہیں جو اچانک معائنہ کر کے امتحان کے شفاف انعقاد کو یقینی بنا رہے ہیں․ یہ بات ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے یہاں بتائی ․ انہوں نے بتایا کہ امتحان کیلئے 144سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جن میں 78طلباء کیلئے، 59طالبات اور سات مشترکہ سنٹرز شامل ہیں ․ امتحان میں 47720 امیدواروں کو رولنمبر سلپس جاری کی گئیں ․ انہوںنے بتایاکہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں 31، مظفرگڑھ میں 59، لیہ میں 34اور ضلع راجن پور میں 20 امتحانی سنٹرز بنائے گئے ہیں۔