ڈی سی اور ڈی پی او کا سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ، ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے شہریوں کی عیادت کی

منگل 22 مئی 2018 23:22

سیالکوٹ۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے شہریوں کی سی ایم ایچ سیالکوٹ میں عیادت کی اور ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں علی الصبح ڈی سی اور ڈی پی او نے نیو سبزی و فروٹ منڈی سیالکوٹ کا دورہ کیا اور سبزیوںاور پھلوں کی رسد ، معیار اور آکشن کے عمل کاجائزہ لیا۔ ڈی سی نے کہاکہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں نگرانی کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی اشیائے خورد نوش کی قیمتوں پر انتظامیہ کڑی نظر رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے عوام الناس کو معیاری اشیاء خورد نوش مقرر نرخوں پر فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں ضلعی پولیس کا تعاون بھی حاصل ہے ۔