ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق

منگل 22 مئی 2018 23:51

چیچہ وطنی۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) بائی پاس روڑ پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان جاں بحق ہوگئے ،ریسکیو ذرائع کے مطابق گلستان کالونی کے رہائشی احمد اورعدنان موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ریسکیوآفس کے قریب بے قابو ٹریلر نے انکی موٹر سائیکل کو بری طرح کچل دیا،حادثہ کے نتیجہ میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کرکے ضروری کاروائی شروع کردی ہے،تحصیل ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد نعشیں تدفین کیلئے لواحقین کے سپرد کردی گئیں۔