پنجاب یونیورسٹی سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے طالب علم جاں بحق

منگل 22 مئی 2018 23:48

لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) پنجاب یونیورسٹی میں نوجوان سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق جامعہ پنجاب کے سپورٹس سائنسز ڈیپارٹمنٹ میں چھٹے سمسٹر کا طالب علم ابوبکرسوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب گیا ،ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق واقعہ کے وقت یونیورسٹی کے 3گارڈز موقع پر موجود تھے جنہوں نے نوجوان کو بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور زندگی کی بازی ہار گیا،ریسکیو1122نے نوجوان کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتا ل منتقل کردی ہے،ترجمان کے مطابق طالب علم ابوبکر سبزازار کا رہائشی ہے ۔