ڈنمارک کی وزیر نے روزہ رکھنے والے مسلمانوں کو خطرہ قرار دے دیا
روزہ رکھنے والے مسلمان معاشرے کے لیے سیکیورٹی رسک ہیں،ڈینیش وزیر انگر اسٹوج برگ
سید فاخر عباس منگل 22 مئی 2018 23:50
(جاری ہے)
وزیر تارکین وطن نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈنمارک میں موجود مسلمان رمضان میں روزہ رکھتے ہیں اور 18 گھنٹے تک کچھ کھانے پینے سے پرہیز کرتے ہیں، اس دوران مسلمان افراد مختلف خطرناک مشینیں بھی آپریٹ کرتے ہیں جیسا کہ بس ڈرائیور ہیں جو بغیر کچھ کھائے پیے بسیں چلاتے ہیں اور ان کا یہ عمل ہمارے تحفظ کے لیے خطرات پیدا کرسکتا ہے۔
خاتون وزیر نے مزید کہا کہ میں ڈنمارک میں موجود تمام مسلمان باشندوں سے کہتی ہوں کہ وہ رمضان کے دوران اپنے کاموں سے چھٹیاں لیں تاکہ ہماری سوسائٹی منفی اثرات سے محفوظ رہ سکے۔اس پر مسلمانوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے انکا کہنا ہے کہ ڈینیش وزیر نے نہ صرف انکے مذہبی معاملات میں مداخلت کی ہے بلکہ اس نے اپنے بیان سے تنگ نظری اور تعصب کا بھی اظہار کیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ وزیر کے اس متنازعہ بیان سے مسلم کمیونٹی کی دل آزار ی ہویئ ہے۔اس حوالے سے ڈنمارک کی ٹرانسپورٹ یونین کا کہنا تھا کہ وزیر ایسا مسئلہ پیدا اور اجاگر کرنا چاہتی ہے جس کا سرے سے وجود ہی نہیں ہے۔مسلم یونین نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان اپنے سے منسلک لوگوں کا خیال رکھنا جانتے ہیں چاہے وہ روزے سے ہوں یا نہ ہوں۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.