امریکا میں گندم کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ

بدھ 23 مئی 2018 09:20

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) امریکا میں گندم کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ گندمکے پیداواری علاقوں میں خشک موسم کے باعث پیداوار میں کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سافٹ ریڈ ونٹر ویٹ کے وقفے پر جولائی کے لیے سودے 18.25 سینٹ (3.6 فیصد) بڑھ کر 5.25 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔کے سی ہارڈ ریڈ ونٹر ویٹ کے جولائی کے لیے سودے 20.50 سینٹ (3.9 فیصد)اضافے کے ساتھ 5.47 ڈالر فی بشل طے پائے۔بورڈ میں سویا بین کے جولائی کے لیے سودے 1 سینٹ بڑھ کر 10.26 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔مکئی کے جولائی کے لیے سودے 2.25 سینٹ اضافے کے ساتھ 4.05 ڈالر فی بشل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :