مشینری کی درآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 3.4 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

بدھ 23 مئی 2018 10:00

مشینری کی درآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 3.4 فیصد کمی ہوئی، ادارہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران مشینری کی قومی درآمدات میں 3.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں ابتدائی دس ماہ کے دوران مشینری کی درآمدات 9.5 ارب ڈالر تک کم ہوتی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اپریل کے دوران مشینری کا درآمدی بل 9.8 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی دس مہینوں میں مشینری کی درآمدات میں 3.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :