حرمین شریفین انتظامیہ کی متعلقہ اداروں کو معتمرین کی خدمت کیلئے 24گھنٹے کام کرنے کی ہدایت

بدھ 23 مئی 2018 10:10

مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے حرم مکی شریف میں کام کرنے والے تمام اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ معتمرین کی خدمت کیلئے تمام ادارے 24گھنٹے کام کریںگے۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے حرمین شریفین انتظامیہ کے تحت کام کرنے والے تمام اداروں کے سربراہان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ معتمرین اور زائرین کو بہتر سہولتیںفراہم کرنے کا اہتمام کریں۔

اپنے مکتوب میں انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین اور ان کے زائرین کی خدمت کرنا سعودی عرب کا طرہ امتیاز ہے۔ یہ عظیم نعمت ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں نوازا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کے ملازمین کو اس بات کا احساس ہونا چاہئے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے مہمانوں کی خدمت کا شرف حاصل کررہے ہیں۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عمل کریں اور دل لگا کرزائرین کی خدمت کا شرف حاصل کریں۔