فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘کا 46.28 کروڑ روپے کا بزنس

بدھ 23 مئی 2018 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ نے ریلیز سے اب تک مجموعی طور پر 46.28 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار اومیش شکلا کی فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ 4 مئی کو ریلیز کی گئی جو اب ریلیز کی تیسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے فلم نے اب تک مجموعی طور پر 46.28 کروڑ روپے کما لئے ہیں، فلم میں اداکار امیتابھ بچن نی102سال باپ اور اداکار رشی کپور نے ان کے 75سالہ بیٹے کا کردار ادا کیا ہے، فلم کی کہانی باپ اور بیٹے کے رشتے پر مبنی ہے۔

متعلقہ عنوان :