بارودی مواد فروخت کرنے پر انجمن تاجران ٹانچی چوک کے جنرل سیکرٹری سمیت 2 ملزمان گرفتار

بدھ مئی 11:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) سٹی پولیس نے بارودی مواد فروخت کرنے پر انجمن تاجراں ٹانچی چوک کے جنرل سیکرٹری سمیت دو ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں بارودی گولے برآمد کر لئے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سٹی پولیس کو مخبر خاص نے اطلاع دی ہے کہ تھانہ سٹی کی حدود ٹانچی چوک میںعرصہ درازسے ٹانچی چوک کا جنرل سیکرٹری فیاض ملک اور جاوید ملک بارودی گولے فروخت کر رہے ہیں جس پر ایس ایچ او سٹی شہریار خان نفری کے ہمراہ ٹانچی چوک پہنچ گئے اور جنرل سیکرٹری فیاض ملک اور جاوید ملک سے 200 عدد بارودی گولے برآمد کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے شادی بیاہ میں استعمال ہونے والے بارودی گولوں کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔