مئی کے مہینہ میں کماد کی فصل پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

بدھ 23 مئی 2018 13:53

سلانوالی۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ز رعی ماہرین نے کما د کے کا شت کا رو ں کو ہدایت کی ہے کہ مئی کے مہینہ میں کما د کی فصل پر خصوصی توجہ دیں کیو نکہ ا س مہینے میں کما د کے گڑدویں بوررز فصل پر حملہ آوور ہوکر فصل کو نقصان پہنچاتے ہیں جس سے پیداوار متاثرہوتی ہے گردا س پور ی گڑوویں کے حملہ سے گنے کے اوپر کاحصہ مرجھا کر سو کھ جاتا ہے اورآسانی سے ٹوٹ کر گر سکتا ہے ا س کا حملہ عام طور پر ٹکریوں کی صورت میں ہوتا ہے اور ا س کے حملہ سے ہونے والے نقصان کا انداز ہ کھیت کے گر د کسی اونچی جگہ پر کھڑ ے ہوکر لگایا جاسکتا ہے چوٹی کے گڑووی کی دوسر ی نسل ماہ مئی میں فصل پر حملہ آوور ہوتی ہے ا س کے حملہ سے سو ک کو آسانی سے کھینچا جا سکتا ہے تنے کا گڑوواکا حملہ جون تک شدید ہوتا ہے جبکہ ما ہ مئی میں سو کھ دیکھی جاسکتی ہے جو آسانی سے با ہر نہیں کھینچی جاسکتی جڑ کے گڑووا کی سنڈ ی زمین کی سطح کے برابر مڈھ کے نزدیک تنے میں سوراخ کر کے اندر داخل ہوجاتی ہے اورسرنگ بناتی ہوئی نیچے چلی جاتی ہے ا س کے حملہ سے پود ے کی کونپل کے ساتھ ایک دو پتے مر جھا کر خشک ہوجاتے ہیں اور سو کھ بھی ظاہرہوتی ہے زرعی ماہرین نے کا شت کا رو ں کوہدا یت کی ہے کہ و ہ کما د کی فصل پر گڑودوں بوررز کے حملہ کی صورت میں ان کے طبعی انسداد کیلئے کھیتوں میں روشنی کے پھندے لگائیں یہ پروا نے تلف کر نے کا بہتر ین طریقہ ہے کما د کی بر دا شت کے وقت پودو ں کو زیر زمین یا کم از کم زمین کے برابر سے کاٹیں ا س سے تنے جڑ اور گر دا س پو ر ی گڑووں کی سنڈیاں کافی حدتک تلف ہوجائیں مئی کے مہینہ میں پودوں کے سو کھ والے تنے زمین کے کا ٹ کر اکھٹے کر کے دبادیں ۔

متعلقہ عنوان :