خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ

بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ اپوزیشن کے عدم تعاون کے باعث کیا ،ْ ترجمان وزیراعلیٰ

بدھ مئی 14:16

خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال 19-2018 کا بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے تصدیق کی کہ صوبائی حکومت آئندہ مالی کا بجٹ پیش نہیں کر رہی اور یہ فیصلہ اپوزیشن کے عدم تعاون کے باعث کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ایوان میں عددی اکثریت نہ ہونے کے باعث بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین کی تعداد 42 رہ گئی ہے اس لیے نگراں صوبائی حکومت 4 ماہ کا انتظامی بجٹ پیش کرے گی۔