شیرگڑھ میں لشمینیا کے خطرناک حدتک پھیل جانے کا خطرہ‘ متعدد کیس رپورٹ

بدھ 23 مئی 2018 14:48

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء)شیرگڑھ میں لشمینیا کے خطر ناک حدتک پھیل جا نے کا خطرہ سر منڈلانے لگا۔

(جاری ہے)

شیرگڑھ سے ایم ایم سی کو لشمینیا کے متعدد کیسز آنے کا انکشاف ہواہے ایم ایم سی مردان کے سکن وارڈ کے ما ہر ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ شیرگڑھ کے مقام پر لشمینیا کے مچھر بڑی تعداد میں موجود ہیں کیوں کہ ابھی تک شیرگڑھ اور نواحی قصبوں سے لشمینیا کے متعدد مریض ایم ایم سی اور سکن کے ماہر ڈاکٹروں کے نجی کلینکوں میں لا ئے جا چکے ہیں جس کے خون کے نمو نوں میں لشمینیا کے جراثیم کی موجودگی کی باقاعدہ طورپر تصدیق ہو گئی ہے ایم ایم سی مردان کے کے ماہر ڈاکٹروں کے مطا بق شیرگڑھ میں سے گزرنے والی ندی کے کنا رے پر آباد خانہ بدوش قسم کے ایک خاندان کاسب سے پہلا مریض ایم ایم سی مردان لا یا گیا تھا جس کے خون میں اس مر ض کی تصدیق ہو ئی تھا اور اس کے بعد متعدد مر یض شیرگڑھ اور نوا حی قصبات سے ایم ایم سی اور سکن کے ما ہر ڈاکٹروں کے پرا ئیویٹ کلینکوں پر لا ئے جاچکے ہیں جن کے خون کے نمو نوں میں لشمینیا کے جراثیم کی موجودگی کا باقاعدہ انکشاف ہو ا ہے اس بنیا د پر ایم ایم سی مردان کے ماہرین طب شیرگڑھ کو اس وقت لشمینیا کا مرکز قرار دے رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر لشمینیا کے مریضوںکے کیسز آنے کاسلسلہ اسی رفتار سے جا ری رہا تو یہ مر ض بہت جلدبے قابو ہو جائے گا ان کے مطا بق اگر فوری طور پر لشمینیا کے مچھروں کی تلفی کیلئے ہنگا می بنیا دوں پر سپرے نہ کیا گیا تو یہ مرض بہت جلد بے قابو ہو جا نے کا زبردست خطرہ موجودہے۔