گلگت بلتستان پولیس ویلفیئر فنڈ ایکٹ 2018ء کی باقائدہ منظوری دیدی گئی

بدھ 23 مئی 2018 14:48

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے گلگت بلتستان پولیس ویلفیئر فنڈ ایکٹ 2018ء کی باقائدہ منظوری دے دی۔مذکورہ ایکٹ کی منظوری کے بعد پولیس اہلکاروں اور ان کے بچوں کو تعلیمی سکالر شپس، صحت کی سہولیات، شادی کے اخراجات، بیوہ الاونس اور تدفین کے اخراجات کی سہولیات فراہم ہونگی۔گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سفارشات پر پولیس ویلفیئر فنڈ ایکٹ 2018ء کی باضابطہ منظوری دے کر اس ایکٹ کو نافذالعمل کر دیا۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ اس ایکٹ کو نافذ کرنے کے بعد محکمہ پولیس گلگت بلتستان پولیس آفیسروں سے سالانہ فنڈ جمع کریگی اور اس فنڈ کے ذریعے پولیس اہلکاروں اور ان کے بچو کو بہترین تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات مفراہم کریگی۔

(جاری ہے)

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ اس ایکٹ کے ذریعے پولیس اہلکاروں اور ان کے بچوں کو تعلیمی سکالر شپس، صحت کی سہولیات، شادی کے اخراجات، بیوہ الاونس اور تدفین اور پولیس آفیسروں کو قرضے کے سہولیات میسر ہونگی۔ اس ایکٹ کی منظوری کی تقریب میں ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر، انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان صابر احمد اور سیکرٹری گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی عبدالرزاق نے شرکت کی۔