دس مہینوں میں ٹیکسٹائل اور کپڑوں کی برآمدات میں 8.13فیصد اضافہ

مالی سال 2017-2018میں ٹیکسٹائل کی برآمدات بڑھ کر 11.13ارب روپے ہوگئیں‘ ادارہ شماریات

بدھ 23 مئی 2018 16:39

دس مہینوں میں ٹیکسٹائل اور کپڑوں کی برآمدات میں 8.13فیصد اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) رواں مالی سال کے دس مہینوں میں ٹیکسٹائل اور کپڑوں کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 8.13فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے جمع کردہ ڈیٹا کے مطابق ملک کی ٹیکسٹائل کی برآمدات مالی سال 2017-2018میں بڑھ کر 11.13ارب روپے ہوگئی ہیں جو کہ گزشتہ مالی سال جولائی تاجنوری 2016-2017 میں 10.3ارب روپے تھی۔اس شعبے کی برآمدہونے والے مصنوعات جن میں اضافہ ہوا اس میں خام کپاس، بنے ہوئے کپڑے،دھاگہ، سوت، چادریں، تولیہ، سلے سلائے کپڑے، سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :