کچھوئوں کی افزائش نسل اور دیکھ بھال کا عالمی دن بدھ کومنایا گیا

بدھ 23 مئی 2018 17:23

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر کچھوئوں کی افزائش نسل اور ان کی دیکھ بھال کا عالمی دن 23مئی بدھ کومنایا گیا اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں کچھوئوں کی کم ہوتی تعداد،ان کی افزائش و دیکھ بھال اور کچھوئوں کے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے امریکہ کی حیوانات کے متعلق ایک تنظیم نے دنیا بھر میں کچھوئوں کی نسل کشی کے خلاف تحریک چلانے کیلئے 1990ء میں کچھوئوں کے حفاظت کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد دنیا بھر ہر سال23مئی کو کچھوئوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :