ہالی ووڈ‘ ایڈونچرڈرامہ فلم دی لوسٹ وائیکنگ کاپہلا ٹریلر جاری

بدھ مئی 16:40

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) ہالی ووڈ ایڈونچرڈرامہ فلم دی لوسٹ وائیکنگ کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔ ایمٹ کمنز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جنگجو کے گرد گھوم رہی ہے جو برطانیہ فتح کرنے کا خواب لیے اپنے خاندان کے ہمراہ آتا ہے لیکن اسی دوران اس کے خاندان کو مار دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں ڈین رج،،روس او ہینیسی،مچل میک ٹرنین،کرس ہیمپسن،ایلن ہیز،،ایان ورگو اور کیزیا بروزسمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ اینٹونی اسمتھ کی پروڈیوز کردہ یہ فلم رواں برس نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :