بحر احمر میں اتحادی طیاروں کی بمباری سے حوثیوں کی دو کشتیاں تباہ،پانچ سوار ہلاک

مذکورہ افراد میدی کے ساحل کے سامنے سمندری بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کر رہے تھے

بدھ 23 مئی 2018 17:43

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) یمن میں اتحادی طیاروں نے بدھ کے روز حوثیوں کی دو کشتیوں کو تباہ کر دیا جو بحر احمر میں ایک آئل ٹینکر کے لیے خطرہ بن رہی تھیں۔عرب ٹی وی کے مطابق اس سے قبل ستمبر 2017ء میں یمنی فوج کی جانب سے میزائل کے حملے میں حوثی ملیشیا کی ایک جنگی کشتی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں کشتی میں سوار بارودی سرنگیں نصب کرنے والی ٹیم کے 5 ماہرین ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

یہ افراد میدی کے ساحل کے سامنے سمندری بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کر رہے تھے۔اگست 2017ء میں اتحادی افواج نے حوثی ملیشیا کے زیر انتظام گولہ بارود سے بھری ایک کشتی تباہ کر دی جو یمن کے مغرب میں المخا کی بندرگاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش میں تھی۔حوثیوں کی جانب سے اب بحری جہازوں اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کے لیے کشتیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ باغیوں نے جہاز رانی کو روکنے وار بحر احمر کے ساحلوں پر جہازوں کو نشانہ بنانے کے واسطے سمندری بارودی سرنگیں بچھائیں

متعلقہ عنوان :