بی آر ٹی جیسے سفید ہاتھی پر اربوں روپے ضائع کرنے کا نوٹس لیاجائے، نواب علی یوسفزئی

بدھ 23 مئی 2018 17:47

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ پشاو کے ضلعی نائب صدر نواب علی یوسف زئی نے کہا ہے کہ اے این پی نے اپنے حکومت میں صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا مگر نادیدہ قوتوں نے تحریک انصاف کو اقتدار دے کر پختون قوم کے قیمتی پانچ سال اور قومی وسائل ضائع کئے تحریک انصاف کے ان پانچ سالوں میں نہ تو وزیر اعلیٰ ہائوس اور گورنر ہائوس کو یونیورسٹیوں میں تبدیل کیا اور نہ طبقاتی ذرائع تعلیم کو ختم کر سکے اپنی پارٹی پراجیکٹس کیلئے پولیو‘ صحت کارڈ‘ سونامی ٹری اور بی آر ٹی پر اربوں روپے خرچ کر کے سستی شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی اگر بی آر ٹی کی 67 ارب روپے دریائے سندھ پر اپ لفٹ کنال کی تعمیر پر خرچ کرتے تو ڈیرہ اسماعیل خان کی لاکھوں ایکڑ بنجر زمین آباد ہو جاتی اور صوبہ گندم اور دوسرے اجناس میں خود کفیل ہو جاتا کیونکہ اے این پی نے 1990؁ء میں پانی کی تقسیم کی تھی جو پانی سالوں سے دوسرے صوبے مفت استعمال کر رہے ہیں ‘اس پانی سے صوبے میں زرعی انقلاب آ جاتا‘ نیب اور احتساب عدالتوں کو چاہئے کہ وہ بی آر ٹی جیسے سفید ہاتھی پر اربوں روپے ضائع کرنے کا نوٹس لے کہ یہ قومی دولت کو اتنی بے دردی سے کس نے منصوبہ بنا کر قیمتی وقت اور قومی دولت ضائع کر دی ہے۔