مریدکے ‘سیٹھ برادری کے سات کونسلرز کامسلم لیگ (ن) کے متوقع امیدوار برائے پنجاب اسمبلی حاجی مشتاق گجر کی حمایت کا اعلان

بدھ 23 مئی 2018 18:15

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) مریدکے کی سیٹھ برادری کے سات کونسلرز نے سابق ایم پی اے اور مسلم لیگ (ن) کے متوقع امیدوار برائے پنجاب اسمبلی حاجی مشتاق گجر کی حمایت کا اعلان کردیا ۔تفصیل کے مطابق الیکشن قریب آتے ہی سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے سیاست سے تعلق رکھنے والے افراد برادریوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے خوشی اور غم میں سر گرم نظر آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے گڑھ مریدکے میں سب سے بڑی برادی سیٹھ یعنی رحمانی برادری ہے جس کے سات کونسلرزسیٹھ افضال احمد سیٹھ بشارت علی سیٹھ نظر حسین سیٹھ غلام مرتضی سیٹھ منیر حسین سابق سٹی ناظم حاجی اشرف رحمانی سیٹھ احمد عتیق سیٹھ امجد امین سیٹھ نصیر احمد نے برادری کے سربراہ سیٹھ مبشر کی سربراہی میں الیکشن 2018 میں مسلم لیگ ن کے متوقع امیدوار برائے پنجاب اسمبلی حاجی مشتاق گجر کی حمایت کا اعلان کیا۔