جنرل الیکشن 2018 کی تیاریاں جاری،ضلع لاہور کے 44 حلقوں کے ریٹرننگ افسران نے انتخابات کی آئینی ذمہ داری کی ادائیگی کا حلف اٹھا لیا

بدھ 23 مئی 2018 19:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) جنرل الیکشن 2018 کی تیاریاں جاری،ضلع لاہور کے 44 حلقوں کے ریٹرننگ افسران نے انتخابات کی آئینی ذمہ داری کی ادائیگی کا حلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

لاہور کے ریٹرننگ افسران کی حلف برادری کی تقریب سیشن کورٹ میں منقعد کی گی،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عابد حسین قریشی نے ریٹرننگ افسران سے حلف لیا،ریٹرننگ افسران نے حلف کے متن میں درج الفاظ دہراتے ہوئے کہاکہ وہ آئینی ذمہ داری ادا کرتے ہوئیصاف اور شفاف الیکشن کو ایمانداری سے یقینی بنائیں گے، لاہور کے تمام حلقوں کے ریٹرننگ افسران حلف برداری کے بعد اہنے حلقوں میں انتخابات سے متعلق انتظامی امور کے حوالے سے باقاعدہ کام شروع کردیں گے،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر لایور عابد قریشی نے انتظامی افسران کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرتے ہوئے انتخابی انتظامات کو موثر بنانے کی ہدائت کی ہے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے تمام متعلقہ اداروں کے فوکل پرسنز سے تجاویزبھی طلب کر رکھی ہیں۔